نکاح پڑھانے سے انکار پر قاضی کودھمکایااور رجسٹر چھین لیا

مظفر نگر: مظفر نگر سے متصل شاملی ضلع میں نکاح نہ پڑھانے پر ایک نکاح خواں کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاملی ضلع کے کاندھلہ قصبہ میں گذشتہ روز دلشاد نام کا ایک نوجوان اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ نکاح خوان مولانا تیمور جنگ کے پاس پہنچا اور ان پر دباؤڈالا کہ وہ اس کا نکاح پڑھا دیں۔
لیکن قاضی جی دلشاد اور اس کے دوستوں کی باتوں میں نہیں آئے اور انہوں نے نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا۔جس پر دلشاد اور اس کے ساتھی جن کی شناخت مصطفےٰ، انتظار اور احسان کے طور پر کی گئی ہے، مولانا سے الجھ پڑے اور ان کو ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ ان کا رجسٹر بھی چھین لیا۔ مولانا نے پولس میں شکایت درج کرادی ۔ پولس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: cleric harassed for refusing to perform nikah in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply