دسویں کے بورڈ امتحان لازمی قرار دینے کی تجویز سی بی ایس ای کومنظور

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے اگلے برس 2017-18 سیشن سے 10 ویں کلاس میں بورڈ کے امتحان کو لازمی قرار دینے سے متعلق تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ آپریشن یونٹ کی منگل کو ہوئی میٹنگ میں اس کے ممبر ان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیمی سیشن 2017-18 سے 10 ویں کلاس کے تمام طلباکے لئے بورڈ امتحان لازمی کیا جانا چاہئے۔
اس فیصلے کو نافذ کرنے سے پہلے اب حکومت سے منظوری لینی ہوگی۔ انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سی بی ایس ای کے طلبا کے لئے بورڈ امتحان لازمی قرار دینے کی پہلے حمایت کی تھی، کیونکہ یہ تمام ریاستی بورڈوں میں ہوتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک اور اہم فیصلے میں سی بی ایس ای نے وزارت کو اس کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ تین زبانوں کا فارمولہ موجودہ چھٹی سے آٹھویں کے ساتھ ساتھ نویں اور 10 ویں کلاس تک بڑھایا جانا چاہئے۔
اس کے تحت ہندی، انگریزی اور ہندوستانی زبان پڑھائی جاتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بورڈ نے مرکز کو یہ سفارش بھیجنے کی بھی حمایت کی ہے کہ آئین کے آٹھویں شیڈول میں درج زبانیں تین زبان کے فارمولے کے تحت پڑھائی جانی چاہئے جبکہ غیر ملکی زبانیں چوتھی زبان کے طور پر پڑھائی جانی چاہئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Class x board exams compulsory again in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply