بہار میں وزارت اعلیٰ کا عہدہ تیجسوی یادو کو سونپنے کا مطالبہ

پٹنہ:بہار میں حکمراںعظیم اتحاد کے بڑے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کو قیادت سونپے جانے کا مطالبہ کر کے اتحادی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ عظیم اتحاد کی حکومت میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر چندر شیکھر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر یادو کے اندر اقتدار سنبھالنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد مسٹر یادو کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دعویداری تیز ہوگئی ہے۔
راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر سریندر یادو نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی طرح ہی بہار میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ مسٹر تیجسوی یادو کو قیادت ملنی چاہئے۔مسٹر یادو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے مناسب دعویدار ہیں۔ دوسری جانب، اتحادی پارٹی جے ڈی یو کے ممبر اسمبلی اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیام رجک نے کہا کہ اس طرح کے بیان سے صرف نقصان ہی پہنچے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clamour for cm tejashwi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply