مقدمات کا بوجھ اور ججوں کی قلت بیان کرتے ہوئے چیف جسٹس کی آنکھیں نم ہو گئیں

نئی دہلی:مقدموں کی کثیر تعداد اور ججوں کی قلت پر قابو پانے کے لیے ججوں کی موجودہ تعداد 21ہزار سے بڑھا کر 40ہزار کرنے کی جانب عاملہ کے ذریعہ کوئی پیشرفت نہ کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر خود پر قابو نہ پاسکے اور ان کی آواز گلو گیر ہو گئی۔جذبات کی اس قدر فراوانی تھی کہ وہ انکی آنکھوں سے آنسوو¿ں کی شکل میں صاف جھلکنے لگے ۔ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور وزراءاعلیٰ کے مشترکہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ٹھاکر نے رقت آمیز لہجہ میں کہا کہ یہ میں کسی مدعا علیہ یا جیلوں مین بند لوگوں کے لیے نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لیے آپ سے دست بستہ التجا کرتا ہوں کہ اس صورت حال کو سمجھیں ۔ آپ سارا بوجھ عدلیہ پر نہیں ڈال سکتے۔ان کی شکایت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت عدلیہ کے ساتھ مل کر اس کا حل نکالنے کے لیے پابند عہد ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cji thakurs emotional appeal to modi to protect judiciary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply