چیف جسٹس نے چاروں ناراض ججوں سے تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی: ہندوستان کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے آج اپنے چار سینیئر ترین ساتھیوں سے ملاقات کی اور ان سے سپریمکورٹ کے عدالتی نظام میں خامیوں اور نقائص کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔
چیف جسٹس نے جمود توڑتے ہوئے جسٹس چیلاممیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدان بی لوکور اور جسٹس کورین جوزف کو اپنے چیمبر میں مدعو کیا۔ ان کے ساتھ ان کا تبادلہ خیال بدھ کو بھی جاری رہے گا۔
گذشتہ تین روز کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے خلاف بیان دینے والے چاروں ججوںکےساتھ کوئی بات کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cji reaches out to four senior colleagues in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply