چیف جسٹس جے سی کیہر نے اپنے جانشین کے طور پر جسٹس دیپک مشرا کے نام کی سفارش کی

نئی دہلی:سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر جج دیپک مشرا ملک کے نئے چیف جسٹس ( سی جے آئی) ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نے نئے چیف جسٹس کے لئے جسٹس دیپک مشرا کے نام کی سفارش کردی ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق وزارت قانون و انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے جسٹس کیہر سے نئے چیف جسٹس کے نام کی سفارش طلب کی تھی۔
اس کے بعد جسٹس کیہر نے سابقہ روایت پر عمل کرتے ہوئے ان کے بعد سب سے سینئر جج (جسٹس دیپک مشرا) کے نام کی سفارش کی ہے۔ جسٹس مشرا موجودہ چیف جسٹس مسٹر دیپک مشرا کے جانشیں ہوں گے، جو آئندہ ماہ 27 اگست کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔جسٹس مشرا کی مدت کار بھی دو اکتوبر 2018 کو ختم ہوگی۔
سابقہ روایت اور سپریم کورٹ نیز 24 ہائی کورٹوں میں ججوں کی تقرریوں، منتقلی اور فروغ دینے کے ضابطے کے تحت سب سے سینئر جج کو چیف جسٹس بنایا جاتا ہے۔ جسٹس جے ایس کیہر کے بعد جسٹس دیپک مشرا سب سے سینئر جج ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cji khehar recommends justice dipak misra as his successor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply