بہار میں سی آئی ایس ایف جوان نے اپنے چار ساتھیوں کو گولی ما کر ہلاک کر دیا

اورنگ آباد:بہار میں اورنگ آباد ضلع کے نراری خورد تھانہ حلقہ کے نوی نگر پاور جنریٹنگ کمپنی میں آج سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک جوان نے اپنے ہی چار ساتھیوں کی گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیہ پرکاش نے یہاں بتایا کہ نوی نگر پاورجنریٹنگ کمپنی کی حفاظتپر مامور ایک سی آئی ایس ایف کے جوان بلویر سنگھ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں فورس کے چار جوان ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے دو بچہ شرما اور اے این گپتا کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ جی ایس رام اور اروند کمار شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی دونوں جوانوں کی ہسپتال لے جانے کے دوران ہی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جوان بلویر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسٹر سنگھ کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ اندرونی تنازعہ تھا۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cisf personnel fires at colleagues in bihars aurangabad 4 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply