دہلی ہوائی اڈے پر تعینات سی آئی ایس ایف اہلکار کی خود کشی

نئی دہلی: دہلی ہوائی اڈے کے سیکورٹی ونگ میں تعینات سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کشی کر لی۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ یہ سانحہ کل رات8بجے اس وقت پیش آیا جب 58سالی اسسٹنٹ سب انسپکٹر راج سنگھ نے بجواسن علاقہ میں واقع سینٹرل انڈسٹریل فورس کیمپ سے اپنی سروس رائفل حاصل کی۔اسے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر نائٹ ڈیوٹی پر جانا تھا لیکن اس کے بجائے اس نے رائفل لےکر کیمپ میں ہی خود کو گولی مار لی۔ سنگھ کو گولیوں کے تین زخم آئے اور اس کے ساتھی جب تک اسے اسپتال پہنچاتے وہ بے تحاشہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔خود کشی کی خبر سنتے ہی سی آئی ایس ایف اور دہلی پولس کے سینیئر افسران تحقیقات کے لیے جائے واردات پہنچ گئے۔سنگھ نے 1980میں اس نیم فوجی فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cisf official kill himself with service rifle at igi air port in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply