دس کروڑ روپے مالیت کی انڈونیشیائی سگریٹ کے پیکٹ برآمد

نئی دہلی: مالیہ انٹلی جینس کے ڈائریکٹریٹ (ڈی آر آئی) کی دہلی زونل اکائی ( ڈی زیڈ یو) کے افسران نے 85.58 لاکھ غیر ملکی (انڈونیشیائی) سگریٹ ضبط کی ہے جن کی بازار میں قیمت کا تخمینہ تقریباً دس کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
یہ سگریٹ چالیس فٹ کے کنٹینر میں چھپا کر رکھی گئی تھی اسے پیکنگ میں میٹریل کے طور پر قرار دیا گیا تھا۔ یہ سامان سنگا پور سے درآمد کیے جانے کے بعد آئی سی ڈی تغلق آباد دہلی میں رکھا گیا تھا۔
ضبط شدہ سگریٹوں میں کئی مقبول برانڈ جیسے گوڈانگ گرام انٹرنیشنل ، ڈیجارم بلیک اور ریڈ بلیک کلو سگریٹ شامل ہیں۔ ان سگریٹوں کے تقریباً 85 فی صد پیکٹ پر صحت سے متعلق قانونی تنبیہہ نہیں طبع کی گئی تھی جو کہ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (پکیجنگ اور لیبلنگ ) ضابطہ 2008 کے تحت مطلوب تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cigarettes worth 10 crore seized by dri in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply