ممتا بنرجی کے سر کی قیمت لگانے والے شخص کے خلاف سی آئی ڈی لگ گئی

کلکتہ:مغربی بنگال کو بولپور میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سر کی قیمت لگانے والے بی جے پی لیڈر یوگیش ورشنے کے خلاف شکایت درج ہونے کے بعد مغربی بنگال سی آئی ڈی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔سی آئی ڈی کی ایک ٹیم ورشنے کو گرفتار کرنے کیلئے علی گڑھ جائے گی۔ورشنے نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سرقلم کرنے والے کو گیارہ لاکھ روپے انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ بی جے پی یوتھ کے لیڈر یوگیشن ورشنے کا دھمکی آمیز ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بنگال سے لے کردہلی تک سیاسی طوفان آگیا تھا۔
تمام سیاسی جماعتو ں نے ورشنے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔بی جے پی نے بھی اس بیان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔.بی جے پی یوتھ لیڈر یوگین ورشنے نے بیر بھوم میں ہنومان جینتی کے موقع پر بی جے پی لیڈروں پر لاٹھی چارج پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے لاٹھی چارج کا ویڈیو دیکھ کر خیال آیاہے کہ کوئی بھی ممتا بنرجی کا سرقلم کرنے کی کوشش کرے گا اس کو گیارہ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ یوگیش نے اپنے اس بیان پر معافی مانگ لی ہے کہ انہوں نے جذبات میں یہ بات کہی ہے۔خیال رہے کہ علی گڑھ میں بھی ترنمول کانگریس کے لیڈر نے شکایت درج کرائی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cid takes over probe against bjp leader who offered rs 11 lakh reward for beheading cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply