ملک بھر میں کرسمس کا تہوار مکمل مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

نئی دہلی: کرسمس کا تہوار پورے ملک میں پورے جوش خروش کے ماحول میں منایا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں مختلف گرجا گھروں کو پرکشش انداز سے سجایا گیا تھا۔
صبح سے ہی گرجا گھروں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ لوگوں نے یہاں مختلف گرجا گھروں میں جا کر عبادت کی۔ کشمیر وادی میں بھی آج کرسمس کا تہوار پورے مذہبی جوش کے ساتھ منایا گیا۔ جموں کشمیر کے گورنر این این ووہرا، وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ ریاست کے مختلف گرجا گھروں میں درمیانی شب دعاکی مجلس منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
وادی کشمیر میں صفر سے کم درجہ حرارت ہونے کے باوجود خواتین اور بچے سمیت لوگوں نے دعا ئیہ جلسوں میں شرکت کی۔ بارہمولہ اور سونوار واقع مولانا آزاد روڈ پر اہم تقریب منعقد کی گئی تھی، یہاں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے آدھی رات کی عبادت میں شرکت کی۔ گوا میں بھی پورے جوش جذبے اور عقیدت کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا گیا۔
آدھی رات میں یہاں چرچوں میں گھنٹیوں کی آواز کے ساتھ کرسمس کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر کئی چرچوں میں لوگوں کے درمیان کیک بھی بانٹے گئے۔ گورنر مردلا سنہا، وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر اور آرک بشپ فلپ نیری فراو نے اس موقع پر لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Christmas celebrated with religious fervour and gaiety in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply