مودی پر ا ٹھنے والی انگلی کاٹ دوں گا:بہار بی جے پی صدر

پٹنہ: بی جے پی کے بہار پردیش کے صدر نتیا نند رائے نے مودی کو ہدف تنقید بنانے والوں کے حوالے سے ایک اور متنازعہ بیان دے کر سیاسی میدان میں ہلچل مچادی۔ انہوں نے کہا کہ ”مودی کی طرف اٹھنے والی انگلی کو، اٹھنے والے اہتھ کو ہم سب مل کر یا تو توڑدیں گے یا ضرورت پڑی تو اس ہاتھ کو کاٹ دیں گے۔
تاہم جب اس مععاملہ نے طول پکڑا اور تنازعہ اور گہرا ہو گیا تو نتیانند نے اپنے اس بیان پر اظہا رتاسف کیا ۔دوسری جانب لالو پرساد یادونے کہا کہ بی جے پی کس بات پر غرور اورگھمنڈہے۔
اس کے پاس فخر کرنے لائق کچھ نہیں ہے۔نتیانند نے کہا کہ مملک کے غریب کا بیٹا ملک کا وزیر اعظم بنا ہے۔ اس لیے ملک کے ایک ایک شخص کو ہر شے سے بالا تر ہو کر نریندر مودی کا شکر گذار ہونا چاہئے۔ان کی قدر کرنی چاہئے۔ان کی جانب اٹھنے والی انگلی کو کاٹ ڈالنا چاہیے۔

Title: chop off any hand finger raised at pm modi says bihar bjp chie | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply