مشہورسیاسی تجزیہ نگار ’چو‘ راما سوامی انتقال کر گئے

چنئی:مشہور صحافی اور نامور سیاسی تجزیہ ’چو‘ راما سوامی کا طویل علالت کے بعد آج صبح یہاں کے اپولو ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 82 سال کے تھے۔ پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ 82 سالہ سیاسی تجزیہ راما سوامی کو لوگ پیار سے ’چو‘ کے نام سے بلاتے تھے۔ وہ سب سے طویل چلنے والی تمل میگزین ’تغلق‘ کے بانی ایڈیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ 1999 سے 2005 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی تھے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلی جیہ للتا کے کافی قریب تھے۔ تنفس کے عارضہ کے باعث گزشتہ چند دنوں سے ان کا علاج اپولو ہسپتال میں چل رہا تھا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کاجسد خاکی ایم آرسی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے جہاں کئی معروف شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آج شام میں ان کی اخری رسم ادا کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cho ramaswamy passes away aged 82 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply