چینی فوجی اب بھی ڈوکلام سے متصل چومبی وادی میں موجود ہیں :فضائیہ سربراہ

نئی دہلی (یواین آئی)فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے آج کہا کہ ڈوکلام سے ملحقہ چومبی وادی میں ابھی بھی چینی فوجی موجودہیں حالانکہ دونوں فوجیں آمنے سامنے نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی تعطل ہے۔ ایئرچیف مارشل نے فضائیہ کے دن 8اکتوبر کے موقع سے پہلے یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ چاہے ہندستانی فضائیہ کے پاس جنگی طیاروں کے 42اسکواڈرن کی مقررہ تعداد نہ ہو لیکن اس کے پاس دو محاذوں پر ایک ساتھ جنگ سے نمٹنے کے لئے ’بی پلان ‘ ہے۔
ڈوکلام تعطل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ”دونوں فوجیں آمنے سامنے نہیں ہیں لیکن چمبی گھاٹی میں انکے (چین )فوجی اب بھی موجود ہیں۔ تاہم امید ہے کہ مستقبل میں فوجی مشق ختم ہونے کے بعد یہ فوجی واپس چلے جائیں گے۔ مسٹر دھنوا نے کہا کہ ڈوکلام علاقہ میں تقریبا ڈھائی ماہ تک جاری رہنے والے تعطل کے دوران کبھی بھی دونو ں فضائیہ کے درمیان تعطل پیدا نہیں ہوا اوردونوں ہی طرف سے فضائی حدود اور دیگر مقررہ سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔چمبی گھاٹی ڈوکلام کے نزدیک ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان ڈوکلام میں گزشتہ 16جون کو پیدا ہوا تعطل دونوں حکومتوں کے درمیان اعلی سطح کی بات چیت کے بعد 28اگست کودور ہوگیا تھا اوردونوں فوجیں پیچھے ہٹ گئی تھیں۔ فضائیہ کے پاس جنگی طیاروں کی کمی کے مدنظر ہندستان کے دونوں محاذ پر ایک ساتھ نمٹنے کی صلاحیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ موجودہ جغرافیائی اور سیاسی حالات میں دومورچوں پر جنگ کا امکان کافی کم ہے۔لیکن اگر ایسی نوبت آتی ہے تو چاہے فضائیہ کے پاس جنگی طیاروں کے مقررہ اسکواڈرن نہ ہوں لیکن اس کے پاس بری فوج اور بحریہ کے ساتھ ملکر اس طرح کی یا کسی بھی دوسری ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے متبادل ’پلان بی ‘موجود ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese troops still in chumbi valley near doklam air force chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply