چین کے صدر شی جینپنگ دور روزہ دورہ ہند پر 11اکتوبر کو تمل ناڈو پہنچیں گے

نئی دہلی: چین کے صدر شی جینپنگ وزیر اعظم نریندر مودی سے دوسری سربراہ ملاقات کے لیے11اکتوبر کو ہندوستان آرہے ہیں ۔ ان کا ہندوستان میں دو روز قیام رہے گا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیانیہ کے مطابق اس دوروزہ دورے کے دوران سربراہ ملاقات بات تمل ناڈو کے ساحلی شہر ملاپورم میں ہوگی۔

بیانیہ کے مطابق توقع ہے کہ سربراہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے رہنما دو طرفہ رشتوں کے حوالے سے متعدد امور پر ہمہ پہلو گفتگو اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہووا چونینگ کے مطابق مسٹر شی 11,12اکتوبر کو تمل ناڈو کے شہر ملاپورم میں قیام کے بعد 13اکتوبر کو مسٹر شی نیپال پرواز کر جائیں گے۔یہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دو سال میں دوسری سربراہ ملاقات ہے ۔

پہلی سربراہ ملاقات وزیر اعظم نریندر مودی کے پہلے دور وزارت عظمیٰ کے دوران چینی شہر ووہان میں ہوئی تھی جس سے 2017میں سلی گوڑی راہداری المعروف چکن نک کوریڈور سے متصل ایک سڑک کی تعمیر کے چینی فوجی منصوبہ پر73روزہ ڈوکلم تعطل کے بعد دونوں ملکوں میں تعلقات معمول پر آگئے تھے۔

بدھ کے روز مسٹر شی کے دورہ ہند کا اعلان حسن اتفاق سے اس وقت کیا گیا جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دورے پر ہیں اور انہوں نے منگل کے روز چینی وزیر اعظم لی کیقیانگ سے ملاقات کی اور صدر شی سے آج یعنی بدھ کے روز ملاقات متوقع ہے۔

عمران خان کا دورہ چین جموں و کشمیر کوخصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370ختم کیے جانے کے حکومت ہندکے فیصلے کے بعدپاک ۔ہند کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ ہونے کے سائے میں ہو رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese president xi jinping to visit india from october 11 to 12 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.