چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم رکن کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بتاتے ہوئے دہشت گردی مخالف مہمات میں ہندستان اور چین کے درمیان بڑھتے تعاون کا خیر مقدم کیا ۔
مسٹر مودی نے نئی دہلی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی سیاسی و قانونی امور کے کمیشن کے سکریٹری مینگ جیانزو سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی مفادات اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے گزشتہ دو برسوں میں ہندستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک سوچ تیار ہونے میں مدد ملی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese leader calls on pm narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply