ہندوستان اور پاکستان پر امن طریقہ سے اپنے معاملات طے کر لیں گے:چین کو امید

بیجنگ: چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیرکی موجودہ صورت حال اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر چین نے اظہار تشویش کیا تاہم امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور پاکستان پر امن طریقہ سے اپنے تنازعات کا تصفیہ کر لیں گے اور علاقائی امن و سلامتی کی مجموعی صورت حال کامشترکہ طور پرتحفظ کریں گے۔لیکن چینی وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ بھی کہا کہ چین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی، جس سے صورت حال خراب ہوتی ہے،مخالفت کرتا ہے۔ وانگ یی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے ہندوستان کے اقدام سے متنازعہ علاقہ کی موجودہ حالت تبدیل ہو جائے گی اور نتیجہ میں خطہ کی صورت حال کشیدہ ہو جائے گی۔وانگ نے ہندوستان اور چین کے معاملات کے حوالے سے دونوں کو تلقین کہ دونوں ممالک کے درمیان جو اہم اتفاق رائے ہوا ہے اس پر دیانتداری سے عمل آوری کی جائے باہمی اعتماد میں اور اضافہ کریں اور تعاون میں گہرائی اور گیرائی پیدا کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese fm holds talks with indian external affairs minister on ties in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.