ہندوستان آنے والے چینیوں کے لیے چینی سفارت خانہ کا ہدایت نامہ جاری

نئی دہلی:چینی سفارتخانہ واقع نئی دہلی نے بڑھتی ہند چین کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے تازہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ چونکہ چینی شہریوں کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے لہٰذا ہندوستان میں زیادہ سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ نیو دہلی میں چینی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارد گرد اور مقامی حالات پر نظر رکھیں۔ ملک کے اندر غیر ضروری سفر نہ کریں۔ اپنا شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور اپنے قریبی دوستوں کو اپنے پروگرام سے آگاہ رکھیں۔
چینی سفارتخانے نے گزشتہ ماہ بھی ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں چینی شہریوں کو بھارت میں رہتے ہوئے کئی ایک احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی تھی۔ چین اور بھارت کے درمیان ڈوکلام کی سرحد پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جس میں کمی آنے کے بجائے روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے کئی مرتبہ ہندوستان کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو ڈوکلام خطے سے واپس بلائے جہاں بھارتی فوجی غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ خطہ بھوٹان کا ہے اور اس کی افواج بھوٹان کی درخواست پر وہاں داخل ہوئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese embassy issues fresh advisory cnn in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply