راجستھان میں ایک مشتبہ چینی شہری گرفتار

جے پور:راجستھان پولیس نے سرحدی باڈمیر ضلع کے رام سر تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک چینی شہری کو، جو جیسلمیر سے باڑ میر آیا تھا، ایک پرائیویٹ بس سے گرفتار کیا ہے۔
تھانہ افسر کمل کشور نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے چینی شہری کا نام سو یتیین ہے اور وہ مناباؤ جارہا تھا۔اس شہری کے پاس پاکستان اور ہندوستان دونوں ملکوں کے ویزا تھے۔سو یوتیین کے پاس ہندوستان کا 25اگست سے 24نومبر2016تک اور پاکستان کا 7 ستمبر سے 6 دسمبر 2016تک ویزا تھا۔
اور اسے پاکستان جانے کے لیے جودھپور سے تھار ایکسپریس میں سوار ہونا تھا لیکن و ہ منا باؤ جارہا تھا۔ کمل کشور نے مزید بتایا کہ چینی شہری سے اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ وہ تھار ایکسپریس میں سوار ہونے کےلئے جودھپور کے بجائے مناباؤ کیوں جارہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chinese citizen arrested in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply