چینی فوجیں اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں ایک کلومیٹر تک اندر گھس آئیں

نئی دہلی: ڈوکلم میں فوجی تعطل کے درمیان حال ہی میں چینی فوجیں ہندوستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد سے متصل متنازعہ پٹی میں داخل ہو گئیں۔یہ واقعہ 26جولائی کو پیش آیا جس میں چینی فوجیں اترا کھنڈ کے چمولی ضلع کے باراہوٹی میں گھس گئیں۔19جولائی کو بھی چینی فوجیوں نے چمولی ضلع میں سرحدی خلاف ورزی کی تھی اور انہیں اسلحہ کے ساتھ خیمہ زن ہوتے دیکھا گیا تھا۔
موصول اطلاعات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی نے بارا ہوٹی گراؤنڈ کا سروے کرنے جانے والی اس ٹیم کو ،جو چمولی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی ٹی بی پی افسروں سمیت کئی دیگر کی قیادت میں بھیجی گئی تھی، یہ کہہ کر وہاں سے واپس بھیج دیا تھا کہ یہ زمین چین کی ہے۔ایک دیگر واقعہ میں پیپلز لبریشن آرمی کے ایک ہیلی کاپٹر نے بھی19جولائی کو اترا کھنڈ میں ہندوستانی فضائی پٹی کی خلاف ورزی کی تھی۔

Title: chinese army enters into uttarakhands chamoli district amid doklam stand off | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply