ہند نے چین کے ایغور رہنما ڈولکن عیسیٰ کا ویزا منسوخ کر دیا

نئی دہلی:ہندوستان نے چین کے باغی رہنما ڈولکن عیسیٰ کا ویزا منسوخ کر دیا۔ذرائع کے مطابق عیسیٰ کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس ہے اس لیے یہ ویزا منسوخ کیا گیا۔ حالانکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چین کی جانب سے مخالفت کیے جانے کے بعد ہندوستان نے دباو¿ میں یہ ویزا منسوخ کیا ہے۔چینی رہنما عیسیٰ کو ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونے والے اس اجلاس میں،جس میں چین میں جمہوری تبدیلی پر غور و خوض کیا جانا تھا، شرکت کے لیے ہندوستان آنا تھا ۔ عالمی ایغور کانگریس کے رہنما دولکن عیسیٰ جرمنی میں رہائش پذیر ہیں ،ایشا کو امریکہ کے انیشیٹیو فار چائنا کے نمائندے کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔لیکن جیسے ہی چین کو اس کا علم ہو کہ عیسیٰ کو ہندوستان نے ویزا دے دیا ہے اس نے احتجاج کیا۔ چین کا کہنا تھا کہ عیسیٰ انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس اور چینی پولس کے ریکارڈ کے مطابق ایک دہشت گرد ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق عیسیٰ نے ٹورسٹ ویزا کے لیے درخواست دی تھی اور کہا تھاکہ وہ محض سیاحت کی غرض سے ہندوستان آنا چاہتے ہیں۔لیکن معلوم یہ ہوا کہ وہ اس مجوزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں جس کے بعد ان کو جاری کیا گیا ویزا منسوخ کر دیاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China rebel leader dolcan isha india visa cancelled in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply