چین طاقتور ہو سکتا ہے لیکن ہندوستان بھی کمزور نہیں : فوجی سربراہ جنرل راوت

نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے یہ کہتے ہوئے کہ چین طاقتور ہو سکتا ہے لیکن ہندوستان بھی کوئی کمزور ملک نہیں ہے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان کسی ملک کو اس کے علاقہ پر حملہ نہیں کرنے دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہندوستان اپنی شمالی سرحد پر توجہ مرکوز کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سرحد سے متصل علاقہ پر چینی دعویداری سے نمٹنے کا اہل ہے۔ خطہ میں اپنا اثر اور چودھراہٹ بڑھانے کی چین کی جارحانہ کوششوں کے درمیان فوجی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں کوچین سے لولگانے کی بھی اجازت نہیں دے سکتا۔
ہندوستان میں چینی دراندازی سے متعلق استفسار کیے جانے پرجنرل راوت نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اپنی سرزمین پر حملہ نہیںکرنے دیںگے۔پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے امریکی انتباہ کے حوالے سے جنرل راوت نے کہا کہ ہندوستان اسکا اثر دیکھنے کا انتظار کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China powerful india not weak either general bipin rawat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply