وزیر دفاع سیتا رمن کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کو اعتراض

بیجنگ: چین نے یہ کہتے ہوئے کہ ہند چین سرحد کے مشرقی خطہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ ہے وزیر دفاع نرملا سیتارمن کے دورہ ہماچل پردیش پر اعتراض کیا۔
سیتا رمن نے دفاعی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کے روز چین کی سرحد سے متصل اروناچل پردیش کے دور افتادہ انجوا ضلع میں فوج کی محاذی چوکیوں کا دورہ کیا تھا۔
وزیر دفاع کے پہلے دورے ہماچل کے دوران مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف لیفٹننٹ جنرل ابھے کرشنا اور دیگر سینیئر افسران انکے ہمراہ تھے۔
دفاعی ترجمان لیفٹننٹ کرنل سومبیت گھوش نے ایک بیان میںبتایا کہ وزیر دفاع کو حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کی صورت حال اور وہاں دفاعی تیاریوں سے واقف کرایا۔

Title: china objects to nirmala sitharamans visit to arunachal pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply