ہندوستان پر حملہ کے لیے چین نے پاکستان میں ایٹم بم پہنچادیے:ملائم سنگھ

نئی دہلی: ممبر پارلیمنٹ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ چین نے سرزمین پاکستان پر ایٹم بم لاکر رکھ دیے ہیں اور ہندوستان پر حملہ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
تاہم یہ بھی کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیاں اس حوالے سے زیادہ بہتر جانتی ہوں گی۔مسٹر یادو نے لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کو چین سے زبردست خطرہ لاحق ہے، چین ہندوستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، پاکستان سے اس نے ہاتھ ملا رکھا ہے۔
اس لیے وہ مرکزی حکومت کا خبردار کرنا چاہتے ہیںکہ چین سے ہوشیار رہا جائے وہ کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکم کی پہاڑیوں میں سرحد پر ایک ماہ سے زائد عرصہ سے چین اپنے فوجیوں کی نفری میں بتدریج اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ اور اب اس نے تبت کو بھی پنا مستقر بنا لیا ہے اور اغلب گمان ہے کہ وہ اس بار تبت کے راستے سے حملہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری مخالفت کے باوجود تبت کو چین کے حوالے کر کے فاش غلطی کی گئی ہے ۔
آج اسی تبت کوچین فوجی مشقوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اس لیے ہمیں تبت کی آزادی کا معاملہ اٹھانا چاہیے ۔ چین اور پاکستان ہمیں کشمیر کے معاملہ پر گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھوٹان کی حفاظت کرنا ہندوستان کی ذمہ داری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China has installed nuclear bomb in pakistan to attack india says indian mp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply