چین نے اروناچل پردیش میں سڑک بچھانے کا کام بند کر دیا

نئی دہلی: چین نے اروناچل پردیش کے بالائی سیانگ ضلع کے علاقہ بھیسنگ میں ایک سڑک بچھانے کا کام بند کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کر دی۔
خیال رہے کہ 26دسمبر 2017کو ہندوستان کو علم ہوا کہ چین نقل و حمل کے لیے اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی)سے متصل یک سڑک تعمیر کر رہا ہے۔
ایک سینیئر فوجی افسر نے بتایا کہ جب ہندوستانی فوجیوں نے اس پر اعتراض کیا تو چینی فوجی کدالیں اور پانی کے ٹینکر چھوڑ کر بھاگ گئے۔اس معاملہ پر 6جنوری کو ہندوستان اور چین کی فوجوںکے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔
چین نے نہایت سمجھداری اور پختگی کا ثبوت دیا اور کہا کہ سرحد کا تعین نہ ہونے کے باعث فوجی حقیقی کنٹرول لائن پا ر کر گئے۔ اس افسر نے مزید بتایا کہ چین نے ہمیںیقین دہانی کرائی ہے کہ اب وہ سڑک کا استعمال نہیں کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: China agrees to stop construction in arunachal pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply