دہلی میں شدید سردی سے لوگ بے حال

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں سوئیوں کی مانند جسم میں گھسنے والی سرد ہواؤں کا ستم جمعہ کو پانچویںروز بھی جاری رہا۔ جس کے باعث بہت کم لوگ باہر نکلتے دکھائی دیے۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت کم نظر آرہا تھا۔
آج صبح کم از کم درجہ حرارت 4ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔ کل قومی راجدھانی میں موسم کا سب سے کم درجہ حرارت 3.4ڈگری سیلسیس رہا تھا۔ کہرے کی وجہ سے شہر میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جس سے مسافروں کو بہت پریشانی ہوئی۔
مجموعی طور پر 25 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دو کا وقت تبدیل کیا گیا ہے اور دو منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس تک رہے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chilly winds continue to sweep delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply