سپریم کورٹ چکنگنیا، ڈینگی معاملہ کی 26 ستمبر کو سماعت کرے گی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں بتدریج وبائی شکل اختیار کرتے جارہے ڈینگی اور چکن گنیا کے مرض کا معاملہ عدالتی مداخلت کے لیے بدھ کے روز سپریم کورٹ پہنچ گیا، جس پر 26 ستمبر کو سماعت ہوگی۔
دارالحکومت کے ایک ڈاکٹر انل متل نے مفاد عامہ کی ایک عرضی دائر کرکے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ چکنگنیا، ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں پر روک لگانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی کارپوریشن کو ہدایات دیں۔ مسٹر متل کے وکیل نے جسٹس انل آر دوے کی صدارت والی بنچ سے اس معاملے کی فوری سماعت کرنے کی درخواست کی، جسے اس نے منظور کرلیا اور سماعت کے لئے 26 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔ درخواست گزار نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی کے دیگر وارڈوں کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے اور ایجنسی اس پر کوئی کام نہیں کر رہی ہے۔ ہزاروں لوگ ڈینگی اور چکنگنیاکے شکار ہوئے ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ چکنگنیاسے نمٹنے کے لئے کوئی سائنسی طریقہ کار نہیں ہے۔ جو حالیہ طبی نظام ہے وہ چکنگنیا کو روکنے کے قابل نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے جھگڑے کی وجہ سے ایجنسی کام نہیں کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chikungunya spread sc to hear pil on menace in delhi on september 26 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply