دہلی میں ڈینگو سے مزید دو افراد ہلاک

نئی دہلی: (یو این آئی) دارالحکومت میں ڈینگو اور چکنگنیا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگو کے 284 اور چکنگنیا کے 128 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
میونسپل کارپوریشنوں کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگو سے مزید دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس سال ڈینگوسے اب تک چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
دارالحکومت میں کارپوریشنوں کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس سال ڈینگو سے متاثرین کی تعداد 771 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چکن گنیا کی زد میں 560 افراد آ چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chikungunya dengue on twin peaks in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply