ملیشیا کی شاہی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل قمرالزماں بدر الدین ہندوستان کے دورہ پر

نئی دہلی: ملیشیا کی شاہی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل تان سری احمد قمرالزماں بن حاجی احمد بدرالدین 25 سے 28 جولائی 2016 کے درمیان ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد ہندوستان اور ملیشیا کی بحریہ کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا اور بحریہ میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔
ایڈمیرل تان سری احمد قمرالزماں بن حاجی احمد بدرالدین نے گذشتہ شام ہندوستانیبحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لامبا سے باہمی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سی او ایس سی کے چیئرمین اور بھارتی فضائی کے سربراہ اور وائس چیف آف آرمی اسٹاف سے بھی بات چیت کی۔ ایڈمیرل کو19 نومبر 2015 کو ترقی دے کر ایڈمیرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور انہیں 19نومبر 2015 کو ملیشیا کی شاہی بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
وہ ملیشیا کی بحریہ کے 19ویں سربراہ ہیں۔ ہندوستان اور ملیشیا کی شاہی بحریہ تربیت، پیسج ایکسرسائز میں ایک دوسرے سے تعاون کرتی ہیں اور آئی او این ایس، ایم آئی ایل اے این، اے ڈی ایم ایم پلس جیسے کثیر جہتی فورموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے علاوہ تبادلہ خیال بھی کرتی ہیں۔ دونوں بحریاؤں کے جنگی جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا بھی دورہ کرتے ہیں۔
مشرقی فلیٹ کے جہازوں نے حال ہی میں شمال مغربی بحرالکاہل میں بیرونی تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر کیلانگ کی بندرگاہ کا دورہکیا تھا اور رائل ملیشین نیوی کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chief of royal malaysian navy visits india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply