وزیر اعلیٰ یو پی یوگی ادتیہ ناتھ نے حضرت گنج تھانہ کا اچانک معائنہ کیا

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آج حضرت گنج کوتوالی کا اچانک معائنہ کرکے سب کو چونکا دیا۔ مسٹر یوگی آج اچانک تقریباً 11 بجے جیسے ہی کوتوالی پہنچے وہاں افراتفری مچ گئی۔ انہوں نے تھانہ کا معائنہ کیا اور کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے خاتون تھانہ پہنچ کر کام کاج کے بارے میں بھی اطلاعات حاصل کیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ معائنہ پہلی اور آخری بار نہیں کیا گیا ہے بلکہ ایسے معائنے آئندہ بھی جاری ر ہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کل انیکسی، سکریٹریٹ کمپلکس اور لوک بھون کا معائنہ کیا۔ انہون نے پان، گٹکا اور پالیتھین پر روک لگانے کے حکم دیئے۔ مسٹر یوگی نے گندگی، دھول اور بدنظمی دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے تمام سرکاری دفاتر، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں پان، گٹکا، تمباکو اور پان مسالے پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کے حکم دیئے۔ انہوں نے حکام کو سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا رکھنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ اترپردیش حکومت نے حکم دیئے ہیں کہ سرکاری اسکولوں کے آس پاس پان۔گٹکا نہیں بکنا چاہئے۔ اسکول میں پان کے دھبے ہٹانے کیلئے ایک دن کا وقت دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chief minister yogi adityanath visits hazrajganj police station in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply