جاٹ تحریک کے دوران34ہزار کروڑ روپے کے نقصان کے بعد وزیر اعلیٰ ہریانہ دہلی طلب

چنڈی گڑھ: ملازمتوں میں ریزرویشن کے لیے جاٹ برادری کے مطالبہ پر غور و خوض کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہریانہ ایم ایل کھٹر اور ان کے دو وزیروں کو دہلی طلب کر لیا گیا۔واضح رہے کہ 10روز سے چل رہی جاٹ تحریک کے دوران 18افراد ہلاک اور200سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ34ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔مسٹر کھٹر دہلی جاتے ہوئے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے تحریک کے مرکز روہتک کا دورہ بھی کریں گے۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر مالیات کیپٹن ابھیمانو، جن کا مکان احتجاجیوں نے جمعہ کو نذر آتش کر دیا تھا، اور وزیر زراعت او پی دھنکر بھی دہلی جارہے ہیں۔اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے جاٹ لیڈروں کی ملاقات کے بعد تحریک واپس لے لی گئی تھی لیکن احتجاجیوں نے یہ کہتے ہوئے ریاست کے کئی مقامت پر سڑکوں کی ناکہ بندی جاری رکھی تھی کہ حکومت تحریری یقین دہانی کرائے۔سونی پت اور روہتک میں پیر کے روز بھی احتجاجیوںنے مظاہرے جاری رکھے جس کے دوران تشدد کی تازہ وارداتوں میں مزید تین افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chief minister of haryana alongwith two of his ministers summoned to delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply