پاریکر سرجیکل اسٹرائیک پر متواتر بول کر وزیر اعظم کی حکم عدولی کے مرتکب ہو رہے ہیں: چدمبرم

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیر اعظم کی طرف سے انتباہ دیے جانے کے باوجود فوج کے سرجیکل اسٹرائک پر اپنی پیٹھ تھپتھپانے اور بڑھ بڑھ کر بولنے پر وزیر دفاع منوہر پاریکر کی تنقید کی ہے۔ مسٹر چدمبرم نے کہا کہ اس سے فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے بارے میں وزیر دفاع کی طرف سے دیئے گئے بیان کو غیر سنجید ہ بتانے کی کانگریس کی بات صحیح ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے وزراکو اس طرح کی بیان بازی کرنے سے منع کیا تھا لیکن مسٹر پاریکر نے ان کی بات بھی سنی ان سنی کردی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پاریکر کا یہ بیان فضول ہے کہ سرجیکل اسٹرائک کے بعد پاکستان بیہوشی کی حالت میں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chidambaram slams parrikar for chest thumping over surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply