ہزار پانچ سو کے نوٹ بند کرنے سے ملک کو دیڑھ لاکھ کروڑ روپے نقصان ہوا: چدمبرم

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نوٹ بندی اسکیم کے ’نفاذ‘کے لئے مودی حکومت پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے دعو یٰ کیا کہ اتنے اہم فیصلے کے بارے میں کابینی وزراء کو بھی تاریکی میں رکھا گیا اور اس اقدا م سے ملک کو تقریباًڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
مسٹر چدمبرم نے یہاں جن ویدنا سمیلن میں اشاروں میں وزیر اعظم پر آمرانہ طرز اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح فیصلہ لیا گیا اور نافذ کیا گیا ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فیصلہ صرف ایک شخص نے کیا تھا۔‘ حکومت پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ اس نے اپنا فیصلہ ریزرو بینک آف انڈیا پر نافذ کرنے کی کوشش کی سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بجائے اس کے کہ ریزرو بینک آف انڈیا حکومت کو مشورہ دیتا ، حکومت نے ہی ریزرو بینک کو مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ آر بی آئی کی میٹنگ 8نومبر کو اس وقت ہوئی جب حکومت نے مرکزی بینک کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آر بی آئی نے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو اتنے اہم میٹنگ کے لئے نوٹس کب دیا جس نے حکومت کی تجویز کو توثیق کی اور نوٹ بندی کو منظوری دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوراً کسانوں اور یومیہ مزدوروں کو معاوضہ دے۔ مسٹر چدمبرم نے کہا کہ ریزرو بینک کا وقار داو پر لگ گیا ہے اور کرنسی نوٹوں پر پابندی کے نتیجے میں جی ڈی پی میں 1.5 تا 2فیصد کی گراوٹ آئے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chidambaram slams bjp over demonetisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply