امریکہ کے سرکاری بیان میں کشمیر کو’ہند کے زیر انتظام‘ علاقہ بتانے پرہندوستان خاموش کیوں؟چدمبرم

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے امریکہ کی طرف سے جموں و کشمیر کے لیے ’ہندوستان کے زیر انتظام‘علاقہ کا جملہ استعمال کر نے پر مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کس طرح قبول کی گئی۔ مسٹر پی چدمبرم نے آج ٹویٹ کیا کہ’امریکہ کے سرکاری بیان میں جموں و کشمیر کو’ہندوستان کے زیر انتظام‘ خطہ بتایا گیا۔
ہندوستان نے اسے کس طرح تسلیم کیا؟”۔ خیال رہے کہ امریکی انتظامیہ نے واشنگٹن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات سے ٹھیک پہلے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں امریکی انتظامیہ نے جموں و کشمیر کا ذکر’ہندوستان کے زیر انتظام‘علاقے کے طور پر کیا تھا۔
صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جانا کافی اہم خیال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے اس اعلان کے بعد پاکستان بری طرح ناراض ہے اور صلاح الدین کی حمایت میں اتر آیا ہے۔ منگل کو پاکستان کی وزارت خارجہ نے صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کو مکمل طور غیر مناسب قرار دیا اور جموں و کشمیر کے عوام کے لیے آواز اٹھانے کی بات دوہرائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chidambaram questions modi govt for us remarks on jk in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply