کشمیری وفود سے ملاقات کے بعد آئندہ مرحلہ میں وزیر اعظم آل پارٹی وفد کشمیر بھیجیں:چدمبرم

نئی دہلی:جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کا استقبال کرتے ہوئے،سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں جموں و کشمیر کے لئے ایک کل جماعتی وفد بھیجا جائے۔
مسٹر چدمبرم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور جموں و کشمیر کی حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان کل کا اجلاس اگر تازہ سوچ کی پہلی علامت ہے تو ہمیں اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے. اور اگلے مرحلے میں جموں کشمیر کے تمام فریقین کا ایک وفد، جموں کشمیر بھیجا جائے۔
جموں و کشمیر کی مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کل وزیر اعظم سے ملاقات میں ریاست کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی تھی۔وزیر اعظم سے ملنے والوں میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے مسٹر عمر عبداللہ، کانگریس کے مسٹر غلام احمد میر، پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے حکیم محمد ، سی پی ایم کے ایم وائی تاریگامی ڈیموکریٹک پارٹی کے غلام حسن میرشامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chidambaram pitches for sending all party delegation to j k in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply