منڈسور فائرنگ میں ہلاک کسانوں کے لواحقین سے راہل گاندھی کے ملنے میں کیا قباحت ہے؟چدمبرم

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے مدھیہ پردیش کے مندسور میں متاثرہ کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے جانے والے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا آج دفاع کیا۔ مسٹر چدمبرم نے اس سلسلے کئی ٹویٹ کرکے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کرنے کے لئے شیوراج سنگھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا ” مدھیہ پردیش کی حکومت کیوں جھوٹ بول رہی ہے کہ پولیس نے کسانوں پر گولیاں نہیں چلائیں؟ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مسٹر گاندھی کے مندسور دورے پر سیاست کرنے کا الزام کے جواب میں مسٹر چدمبرم نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کی طرف سے پولیس کی فائرنگ میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے میں کیا قباحت ہے؟ کیا بی جے پی کے لیڈروں نے اس طرح کے کام نہیں کئے ہیں؟
قابل غور ہے کہ مسٹر گاندھی پولیس فائرنگ میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کل ان سے ملنے مندسور جا رہے تھے لیکن انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔مسٹر گاندھی نے اس سے پہلے مندسور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کسانوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chidambaram defends rahuls meeting with kin of farmers killed in mandsaur firing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply