چھوٹا راجن کے قتل کی سازش رچنے والے داؤد ابراہیم کے چارغنڈے دہلی میں گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے ان چار افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں سرحد پار مقیم اندڑ ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نےقومی دارالخلافہ دہلی کی تہاڑ جیل میں بند انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو قتل کی سپاری دی تھی۔راجن گذشتہ نومبر سے تہاڑ میں بند ہے اور ان چاروں کو بھی تہاڑ جیل بھیجا گیا ہے۔
اسپیشل سیل کے اسپیشل پولس کمشنر اروند دیپ نے ان چاروں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شناخت روجر رابنسن، جنید، یونس اور منیش کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ چاروں ٹیلی فون کے ذریعہ چھوٹا شکیل کے ساتھ مسلسل رابطہ میں تھے۔
یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے راجن کے ڈرائیور کو بھی جو باقاعدگی سے جیل آتا ہے ،ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chhota shakeels plot to kill rajan foiled in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply