چھوٹا شکیل نے داؤد ابراہیم سے تعلق توڑ لیا،نامعلوم مقام پر منتقل

ممبئی: ہندوستان کو نہایت مطلوب انڈر ورلڈ دان داؤد ابراہیم اور اس کے دیرینہ ساتھی چھوٹا شکیل کے درمیان لفظی جنگ نے اس قدر شدت اختیارکر لی کہ چھوٹا شکیل نے داؤد کا ساتھ چھوڑ دیا۔
کہا جا رہا ہے کہ1980کے عشرے میں جب چھوٹا شکیل داؤد ابراہیم کےساتھ ممبئی سے فرار ہوا تھا تو اسی وقت سے وہ داؤد کے ساتھ ہی کراچی کے کلفٹن علاقہ میں رہ رہا تھا۔ ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق چھوٹا شکیل کلفٹن علاقہ سے کسی نامعلوم مقام پرمنتقل ہو گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شکیل کا داؤد سے قطع تعلق گروہ کی کارروائیوں میں داؤدکے چھوٹے بھائی انیس ابراہیم کے عمل دخل پر داؤد اور شکیل میں بحث تکرار ہوجانے کا شاخسانہ ہے۔
اگرچہ شکیل گذشتہ تین عشروںسے داؤد کا معتمد خاص تھا اورگینگ کی کارروائیوں میں اہم رول ادا کرتاتھا لیکن کچھ عرصہ سے داؤد کا چھوٹا بھائی انیس ابراہیم جو پاکستان میںہی اپنے بڑے بھائی کے ساتھ رہتا ہے وقتاً فوقتاً گروہ پر اپنی بالا دستی حاصل کرنے کی سازش کرتا رہتا تھا۔اور داؤد کا اپنے بھائی کو واضح طور پر اس ہدایت کے باوجود کہ وہ راستے میں نہ آئے انیس نے ایسے حالات پیدا کر دیے کہ شکیل اور داؤد میں زبردست تکرار ہو گئی جس کے فوراً بعد شکیل نے داود سے ناطہ توڑلیا۔
اس واقعہ سے گروہ کے لوگ مخمصے میں مبتلا ہو گئے ہیںکیونکہ ابھی تک چھوٹا شکیل ہی داؤدکی جانب سے تمام ہدایات جاری کرتا تھا اور اب وہ نہیں سمجھ پا رہے کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔
دونوں میں دراڑ پڑ جانے سے گینگ کے لوگ اس لیے بھی فکرمند ہو گئے ہیں کیونکہ اس سے ان کے منشیات کی سمگلنگ، حوالہ، سپاری لے کر قتل کرنا اور جبراً وصولی پر مشتمل کاروبار پر اثر پڑ رہا ہے۔
اور یہی کاروبار ان کا حاصل زندگی تھا۔چھوٹا شکیل کے داؤد سے ناطہ توڑ لینے سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی بوکھلاہٹ میں مبتلا ہو گئی ہے کیونکہ داؤد ابرہیم کے توسط سے ہی وہ 1993میںممبئی بم دھماکے کرانے میں کامیاب ہو سکی تھی اور شکیل اس معاملہ میں کلیدی ملزم ہے۔

Title: chhota shakeel splits with dawood intel | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply