چھتیس گڑھ میں مسلح تصام میں دو ماؤ باغی ہلاک

رائے پور: سکما ضلع میںچھتیس گڑھ پولس کے ساتھ تصادم میں دو نکسلی مارے گئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولس سندر راج پی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ایک ٹیم کا اتوار کی رات ماؤ باغی مخالف کارروائی کے دوران رساتونگ جنگل میں ماؤ باغیوں سے مڈ بھیڑ ہوگئی۔
جس میں فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو ماؤ باغی مارے گئے ۔ باقی نکسلی لاشیں اور ہتھیار چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھا کر غائب ہو گئے۔ پولس کو جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور وائرلیس سیٹ ملے ہیں۔

Title: chhattisgarh two naxals killed in encounter in sukma | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply