چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں3 ماؤ باغی ہلاک

جگدل پور: (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے دربھا تھانہ کے تحت شورش زدہ چندومیتا گاؤں کے گھنے جنگلوں میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین نکسلی مارے گئے۔ پولیس نے بھاری مقدار میں پولیس نے گولہ بارود برآمد کیا ہے اور علاقے میں نکسلی پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔
بستر رینج کے آئی جی ایس آر پی کلوری نے بتایا کہ مرکزی سیکورٹی فورس ، چھتیس گڑھ آرمڈ پولیس فورس اور ضلع پولیس فورس کے مشترکہ طور پر آج سویرے دربھا علاقے تلسی ڈونگری کے پہاڑ میں گشت کے دوران پولیس اور نکسلیوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس میں تین نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے اور پولیس نے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
چندو میتا بستر ضلع کے دربھا تھانہ سے 55کلومیٹر اور صوبائی دارالخلافہ رائے پور سے370کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chhattisgarh three naxals killed in encounter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply