چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ میں72فیصد ووٹ پڑے

رائے پور: الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ میں 71.93فیصد ووٹ پڑے جس سے ریاست میں مجموعی طور پر اوسط 74.17رہا ۔جبکہ2013میں ریات میں ووٹنگ فیصد77.12فیصد رہا تھا۔

دوسرے مرحلہ میں 90رکنی اسمبلی کے72حلقوں میں پولنگ ہوئی تھی جس میں ایک کروڑ 54لاکھ 596رائے دہندگان نے1079امیدواربشمول 119خواتین کی قسمت کا فیصلہ کیا۔پولنگ صبح8بجے سے شام پانچ بجے تک ہوئی ۔

تاہم گڑیابینڈ ضلعکے بندر نوگڑھ حلقہ کے دو پولنگ بوتھوں امومورہ(بوتھ نمبر72) اور موڈھ (بوتھ نمبر76) پر نکسلی دھمکیون کے باعث پولنگ صبح 7بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوئی۔

دریں اچنا کچھ پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم میں تکنیکی خرابی آنے کی شکایت کی گئی۔پولنگ کے دوران بلاسپور ضلع کے مرواہی حلقہ میں ایک پریزائڈنگ افسر اور پولنگ عملہ کے ایک رکن کو ان کے خلاف شکایت ملنے پر پولنگ ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن اہلکاروں کے مطابق منڈوی اور تیواڑی نام کے ان دونوں کو پولنگ ڈیوٹی سے ہٹا کر ان کے خلا ف تحقیقات شروع کر دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chhattisgarh elections nearly 72 voting recorded in second phase says election commission in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment