بہار کے شہرسہرسہ میں ماں اور دو بچوں کی جلی لاشیں پائی گئیں

سہرسہ:بہار میں سہرسہ ضلع کے سلکھوا تھانہ علاقے سے مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس کوجمعہ کے روز ایک عورت اور اس کے دو بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔
سمری بختیار پور کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اجے ناراین یادو نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت پرینی گاؤں کی رہنے والی شانتی دیوی(27)،بیٹے ستیم(08)اور بیٹی سونم(03)کے طورپر کی گئی ہے۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ ضلع کے بن گاؤں تھانہ علاقے کے ڈھولی موہن پور کی رہنے والی شانتی ج کی شادی پرینی گاؤں کے ڈومی ٹھاکر سے ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے کل رات خاتون اور بچوں کو جلا کر قتل کردیا گیا ہو۔واقعہ کے بعد سے شوہر سمیت گھر کے سبھی ممبران فرار ہیں۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے سہرسہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Title: charred bodies of mother two children recovered | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply