پنجاب کے امرتسر شہر میں ماں بیٹی کو زندہ جلا کر ہلاک کر دیا گیا

امرتسر: پنجاب میں امرتسر کے دشمیش اوینیو میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو زندہ جلا کر ہلاک کر دیا۔
دونوں کی شناخت محکمہ تعلیم کی ایک افسر گگن ورما اور ان کی بیٹی شیو نینی کے طور پر کی گئی ہے۔45سالہ گگن ورما امرتسر کے محکمہ تعلیم میں اونچے عہدے پر تھی۔
ان کی25سالہ بیٹی بی ایڈ کی طالبہ تھی۔ حملہ آوروں نے گگن کے گھر کو آگ لگا دی تھی جس میں دونوں ماں بیٹی زندہ جل گئیں۔پولس سپرنٹندنٹ سمیت کئی پولس افسران جائے وقوعہ پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔
فی الحال کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگ سکا ہے ۔اس قتل میں کسی قریبی شخص کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بس اتنا ہی معلوم ہو سکا ہے کہ پیر کو کوئی شخص ان دونوں سے ملنے آیا تھا۔

Title: charred bodies of mother daughter found in amritsar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply