امرتسر کی ایک عدالت میں اروند کیجریوال پر فردجرم عائد

امرتسر:پنجاب میں امرتسر کی عدالت نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آج فرد جرم عائد کی اور اس معاملے کی آئندہ سماعت چار جنوری 2017 تک موقوف کر دی۔
ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) روی اندر کور نے الزامات طے کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت چار جنوری، 2017 کو طے کی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ایک ریلی میں ریاست کے رابطہ عامہ کے وزیر بکرم جیت مجیٹھیا اور ان کے خاندان پرمنشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلروں کا ساتھ دینے سمیت کئی سنگین الزام لگائے تھے،جس کے بعد انہوں نے مسٹر کیجریوال، آشیش کھیتان اور سنجے سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

Title: chare sheet against arvind kejriwal in amritsar court | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply