وزارت دفاع کی اسٹینڈ نگ کمیٹی کا ایجنڈا تبدیل کرنے پر کانگریس کو اعتراض

نئی دہلی:وزارت دفاع سے وابستہ پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں کانگریس کے ارکان نے اس اجلاس کا ایجنڈہ تبدیل کیے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آخری لمحات میں ایجنڈہ تبدیل کرنے کی کارروائی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ کمیٹی میں کانگریسی رکن امبیکا سونی اور مدھوسودن مستری نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مایوس کن ہے اور آخری وقت میں ایجنڈے میں تبدیلی کی کارروائی غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اصل ایجنڈے میں طے تھا کہ فوج کے افسر اجلاس میں پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کی گئی سرجیکل اسٹرائک کی معلومات دیں گے اور تینوں افواج میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی کمی پر کمیٹی میں تبادلہ خیال ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آخری وقت میں اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کر دیا ہے جبکہ اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے۔ حکومت پہلے بھی ایساکرتی رہی ہے۔ کانگریسی ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ حکام کو اسٹینڈنگ کمیٹی کو سرجیکل اسٹرائک کے بارے میں معلومات بہم پہنچائی جانا چاہئیں جیسے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو دی گئی ہیں۔ رازداری کے نام پر کمیٹی کے ارکان کو اس بارے معلومات نہ دینے کو فیصلہ کیا گیا ہے تو یہ ان پر اعتماد نہ کرنے کے مترادف ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Change in house panel agenda irks congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply