میں نے نوٹ بندی کی حمایت کی تھی: چندر بابو نائیڈو

کڑپہ(آندھراپردیش):آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ہی نوٹ بندی کی حمایت کی تھی تاکہ ملک سے کالا دھن کا صفایا ہوسکے۔ دو مہینوں کے بعد اب حالات معمول پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں بلا نقدی لین دین کو فروغ دینے کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے‘ موبائل کرنسی کو فروغ دینے پر توجہ دی جارہی ہے اور گذشتہ دو مہینوں کے دوران 34فیصد کاروبار اور لین دین موبائل کرنسی کے ذریعہ کیا گیا جو ایک خوش آئند بات ہے۔
اس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 60فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ 104بینکوں کو آدھار سے مربوط کیا گیاہے۔ مستقبل میں صرف انگوٹھے کے نشان کے ذریعہ ہی لین دین کو سہل بنایا جاسکتاہے۔ صرف آدھار کارڈ کے ذریعہ ہی تمام کام انجام دیئے جاسکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chandrababu naidu supports demonetisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply