وزیراعلیٰ آندھراپردیش نے وزرا کے ساتھ بازاروں میں گھوم کر بلا نقدی شاپنگ کی

حیدرآباد:ریاست میں بلا نقدی لین دین کو فروغ دینے اور اس کے تجزیے و تجربے کیلئے آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے وزرا کے ساتھ مل کر بلا نقدی خریداری کی۔ وجئے واڑہ کی بندر روڈ اور نکل روڈ پہونچ کر وزیر اعلی نے نقدی سے پاک خریداری کی۔ انہوں نے دکانداروں سے اس طریقہ کار کی تفصیلات بھی حاصل کیں اور عوام کو بلا کاروبار اور شاپنگ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بلانقدی لین دین کے حوالے سے عوام میں بیداری لانے کیلئے وزرا کو ہدایت دی جس کے بعد وزرا نے بھی بلا نقدی لین دین کے جزو کے طور پر شاپنگ کی۔ وزرا جی سرینواس ‘ پریتالا سنیتا ‘ آر کشور ‘ پلے رگھوناتھ ریڈی ‘ کے رویندر ‘ مرینالینی اور دیگر وزرا نے مختلف دکانات سے اشیا کی خریداری کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chandrababu naidu ministers does cashless transaction in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply