چندر بابو نائیڈو نے تیلگو دیشن لیڈروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

نئی دہلی: تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ اور آندھرا پوردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے مرزکی حکومت سے اپنے دو وزیروں کو واپس لینے کے ایک روز بعد ٹی ڈی پی لیڈروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ ریاست کو خصوصی درجہ دینے سے مرکزی حکومت کے انکار کے بعد ٹی دی پی کے دو وزیروں نے جمعرات کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے استعفے سونپ دیے تھے۔ اس سے قبل مسٹرمودی نے چندر بابو نائیڈو سے بات کی تھی ۔
لیکن دس منٹ کی گفتگو میں نائیڈو نے ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے کی روشنی میں اپنے دونوں وزیروں کو مرکزی کابینہ سے واپس لینے کے حوالے سے ٹی ڈی پی کے فیصلہ سے وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا تھا۔
تاہم استعفے سونپنے کے بعد دونوں وزیروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی پی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی حمایت جاری رکھے گی اور اس کی حلیف برقرار رہے گی۔مرکزی حکومت سے ناطہ توڑنے کا کوئی بھی فیصلہ چندر بابو نائیڈو ہی کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ڈی پی کے لوک سبھا میں16اور راجیہ سبھا میں4اراکین ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chandrababu naidu calls tdp meet to discuss future with bjp sources in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment