چنڈی گڑھ والوں نے نوٹ منسوخی کے فیصلے پرمہرتصدیق ثبت کر دی: امت شاہ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے چنڈی گڑھ کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کو ملی شاندار کامیابی پر مقامی عوام اور کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس الیکشن میں عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ منسوخی کے فیصلے پر مہر لگانے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی نے چندی گڑھ میونسپل انتخابات میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 26 نشستوں میں سے 20 پر جیت درج کی ہے۔ اس انتخاب میں بی جے پی کے اتحاد ساتھی شرومنی اکالی دل کو ایک نشست ملی ہے۔
اپوزیشن کانگریس محض چار سیٹوں تک ہی سمٹ گئی۔ ایک نشست پر آزاد امیدوار جیتا۔ بی جے پی نے کل 22 سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ترقی رخی پالیسیوں کی عوام نے دل سے حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ منسوخی کے فیصلے کے بعد ختم ہوئے راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر کے مقامی بلدیاتی انتخابات اور اسمبلی اور لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اپوزیشن نوٹ منسوخی کے فیصلے پر سیاست کرنا چاہتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chandigarh civic polls bjp wins says vote for cash cleanup in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply