راجیہ سبھا نے چمپارن ستیہ گرہ کے سو سال مکمل ہونے پر گاندھی کو یاد کیا

نئی دہلی: چمپارن ستیہ گرہ کی سوویں سالگرہ پر آج راجیہ سبھا نے تحریک آزادی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے رول کو یاد کیا۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے چےئرمین محمد حامد انصاری نے چمپارن ستیہ گرہ کا ذکر کیا اور کہا کہ باپو کا ستیہ گرہ پہلی مرتبہ چمپارن میں کامیاب ہوا تھا۔
باپو آج سے ٹھیک سو سال پہلے دس اپریل 1917 کو بہار آئے تھے۔ چمپارن کے کسان راج کمار شکل نے انہیں بلایا تھا۔ باپو نے اس دوران تین دن وہاں قیام کیا۔ نیل کسانوں کی پریشانیوں سے واقفیت حاصل کی اور’ تین کتھیا سسٹم ‘سے نجات دلائی۔ اس کے تحت کسانوں کو فی ایکٹر (20کھٹہ) میں سے تین کٹھہ زمین پر نیل کی کھیتی کے لئے مجبور کیا جاتا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Champaran satyagraha 100 years on in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply